چهارشنبه 30/آوریل/2025

سیاہ انگورکے حیرت انگیز طبی فوائد!

اتوار 13-اگست-2017

ماہرین صحت وزراعت نے ایک نئی تحقیق میں سیاہ اور سرخ رنگ کے انگوروں کے بے پناہ فواید بیان کیے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سیاہ انگور شریانوں کے سکڑنے سے بچانے میں غیرمعمولی طور پر معاون اور مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانسیسی ایگری کلچر اسٹڈی سینٹر سے وابستہ محقق ھیلین ہوڈاک کا کہنا ہے کہ سیاہ اور سرخ رنگ کے انگوروں میں شریانوں کے سکڑنےسے بچاؤ کی غیرمعمولی صلاحیت پائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انگور میں شوگر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہ ایک ایسا پھل ہے جو جسمانی اور ذہنی مشقت کے تناسب سے اپنے اندر طاقت اور توانائی رکھتا ہے۔

فرانسیسی ماہر زراعت کا کہنا ہے کہ انگور میں کئی اقوام کے وٹامن اور غذائی خواص پائے جاتے ہیں۔

ادھر قطری فرسٹ ایڈ میڈیکل فاؤنڈیشن نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ انگور کا زیادہ استعمال بینائی کو بہتر بناتا ہے۔ بڑی عمر کے افراد میں آنکھوں کی بیماریاں عام ہوتی ہیں۔ انگور کھانے سے امراض چشم کے خطرات کم ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دماغ کی صحت کو بھی تقویت دیتا ہے۔

طبی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انگور میں ’Resveratrol‘نام کا ایک مرکب پایا جاتا ہے۔ یہ انگور کی چھلوں اور اس کے بیج میں بھی موجود ہتا ہے جو بڑی آنت کے کینسر کے خلیات کو ختم کرنے اور کینسر کے مرض سے بچاؤ میں معاون ہے۔

چھ ماہ تک انگور کا مشروب پینے سے زہائمر کے خطرات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی