فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سلفیت میں گذشتہ روز قابض صہیونی فوجیوں نے الزاویہ قصبے میں ایک فلسطینی شہری اور اس کی 14 سالہ بیٹی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ سوموار کو اسرائیلی فوج نے شاہراہ عابر السامرہ پر واقع قصبے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تلاشی کی مہم شروع کی تھی۔ اس دوران ایک مقامی فلسطینی شہری یاس سلیمان عاصی اور اس کی چودہ سالہ بیٹی کو سڑک پرموجودگی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ درندہ صفت صہیونی فوجیوں نے معصوم بچی کو سڑک پر پٹخ دیا جس کے نتیجے میں اس کے سر سے خون کا فوارا پھوٹ پڑا۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی لڑی اور اس کا والد یہودی راہ گیروں پر سنگ باری کررہے تھے۔ تاہم عینی شاہدین نے صہیونی فوج کے اس دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔