چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی تحریک کے رہ نما کی بیت المقدس میں داخلے پر پابندی کی تجدید

بدھ 16-اگست-2017

اسرائیلی حکام نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں قائم اسلامی تحریک کے نائب امیر الشیخ کمال خطیب کے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخلےپر عاید پابندی کی تجدید کرتے ہوئے انہیں  مزید کئ ماہ تک القدس میں داخلے سے روک دیا ہے۔

خبر رساں ادارے’صفا‘ کے مطابق الشیخ کمال الخطیب کی بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخلے پرعاید کردہ پابندی میں 31 اکتوبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح اور نایب امیر الشیخ کمال الخطیب پر اسرائیلی فوج نے نومبر 2015ء کو بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر پابندی عاید کردی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی