جمعه 02/می/2025

حزب اللہ کا ڈرون انچارج کو نشانہ بنانے کا اسرائیلی دعویٰ مسترد کردیا

بدھ 10-جنوری-2024

 

کل شام منگل کولبنانی حزب اللہ نے اسرائیلی قابض فوج کے اس دعوے کی تردید کی کہ اس نے حزب اللہکے ڈرون یونٹ یا فضائیہ کے اہلکارعلی حسین برجی کو قتل کیا ہے۔

 

یہ بیان ایک ایسےوقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان براہ راستجنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔

 

حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا کہ "صہیونی ریاست کی نشریاتی اتھارٹی اور اسرائیلی قابض فوج کے ترجماننے کبھی دعویٰ کیا کہ اس نے حزب اللہ کےڈرون یونٹ کے سربراہ کو قتل کیا جب کہ کبھی کہتا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے فضائیہ کےاہلکار قتل کیا ہے۔

صہیونی دشمن کایہدعویٰ قطعی غلط اور بے بنیاد ہے۔

 

بیان میں مزیدکہا گیا ہے اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ڈرون یونٹ یا فضائیہ کے اہلکار کو قاتلانہحملے کا نشانہ نہیں بنایا۔ وہ محفوظ ہیں۔

 

قابض فوج کے فوجیترجمان ڈینیئل ہاگری نے دعویٰ کیا تھا کہ حزب اللہ ڈرون یونٹ کے اہلکار کو جنوبیلبنان میں فضائی حملے میں ہلاک کر دیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کہا کہ مقتول کمانڈر نےچند گھنٹے قبل شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر پر حملہ کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی