اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے باور کرایا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی قوتیں تحریک آزادی اور مزاحمت کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں خود کش حملے میں تنظیم کے ایک سینیر کمانڈر کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین دشمن قوتیں تحریک آزادی اور مزاحمت کے متوالوں کو نشانہ بنانے کی سازشیں کررہی ہیں۔ کسی گمراہ ٹولے یا شخص کو مجاھدین کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض شرپسند اور گمراہ عناصر کی طرف سے مزاحمت کاروں اور مجاھدین کو خطرات لاحق ہیں۔ مںحرف اور گمراہ عناصر کی طرف سے لاحق خطرات کا پوری قوت سے تدارک کیا جائے گا۔ گمراہ عناصر کی جانب سے مجاھدین، جہاد فلسطین اور مزاحمتی پروگرام پرآنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل غزہ کی پٹی میں ایک گمراہ شخص نے مصری سرحد کے قریب سیکیورٹی پرمامور القسام بریگیڈ کے ایک سینیر کمانڈر نضال جمعہ الجعفری کو خود کش حملے میں شہید کردیا تھا۔