فلسطینی ذرائع ابلاغ کی جانب سے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی گئی ہے جس میں مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں قابض اسرائیلی فوجیوں کو ایک نہتے فلسطینی بچے پر وحشیانہ تشدد کرتے دکھایا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’عرب 48‘ ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں کئی اسرائیلی فوجیوں کو ایک نہتے بچے کو پکڑنے کے بعد اسے مل کر تشدد کا نشانہ بنانے اور اسے ایک فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے جاتے دکھایا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔ اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے علاقے الشرایط میں ایک بارہ سالہ فلسطینی بچے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔