چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے ایک اور فلسطینی بچہ گھر سے اٹھا لیا

اتوار 20-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے کفر قدوم کے مقام پر گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں ایک اور فلسطینی بچے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک 17 سالہ لڑکے ابراہیم جمال جمعہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر فوجی گاڑی میں ڈالا اور نامعلوم مقام پر لے گئے۔

تلاشی کی آڑ میں اسرائیلی فوجیوں نے جمال جمعہ کے گھر میں قیمتی سامان، فرنیچر اور برتن تک توڑ ڈالے۔ اہل خانہ کو زدو کوب کیا اور نقدی وطلائی زیورات لوٹ لیے۔

خیال رہے کہ فلسطینی شہروں میں قابض صہیونی فوج کا سرچ آپریشن روز کا معمول ہے۔ آئے روز قابض فوج نہتے فلسطینیوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کرلوٹ مار کرتی، توڑپھوڑ اور گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو ہراساں کی جاتا ہے۔ صہیونی فوجی جب اور جس فلسطینی شہری کو چاہتےہیں نہایت بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گرفتار کرلیتے ہیں۔ ظلم کا یہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کے خلاف جعلی مقدمات قائم کرکے انہیں کڑی سزائیں دی جاتی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی