ناریل کے تیل کو آپ کی جلد ، بال اور مسکراہٹ کا مثالی حلیف ہونے کے سبب امتیازی حیثیت حاصل ہے۔ یہ بڑھاپے کو دور کرنے والا ، سیاہ حلقوں کو ختم کرنے والا ، جلد کو نرمی بخشنے والا اور دانتوں کو سفیدی عطا کرنے والا قدرت کا انمول تحفہ ہے۔
ماہرین کے مطابق ناریل کے تیل کا نمایاں ترین استعمال مندرجہ ذیل طریقوں سے ہوتا ہے :
جلن کو ختم کرنے میں معاون
ناریل کا ریل خون کی گردش کو فعال بناتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی تہہ میں جمع ہونے والی چربیوں سے بھی چھٹکارہ دیتا ہے جس سے جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔ ناریل کے تیل کو روزانہ جسم کے ان مقامات پر لگائیے جہاں پر پھٹن یا چربی کا جماؤ ظاہر ہوتا ہو۔ اس کے بعد کچھ دیر مساج کیجیے تا کہ تیل جلد کی گہرائی میں پہنچ جائے۔ کچھ ہی عرصے میں آپ کو نمایاں بہتری نظر آئے گی
جلد کے لیے مفید
یہ جادوئی روغن انسانی جلد کو غذائی فراہم کرنے اور اس کو نرم بنانے کی قدرت رکھتا ہے۔ رات کو سونے سے پہلے چند ناریل کے تیل کے چند قطرے چہرے پر لگانے سے آپ کی جلد صبح سو کر اٹھنے پر نرم ، مرطوب اور بارونق ہو گی۔
پُھولی ہوئی رگوں کا علاج
اگر آپ پنڈلیوں پر پُھولی ہوئی رگوں کے مسئلے سے دوچار ہیں تو روزانہ پابندی کے ساتھ تھوڑا سا ناریل کا تیل لے کر اپنی پنڈلیوں پر مساج کریں ، یہ اس مسئلے کا قدرتی علاج ہے۔
بال گرنے سے روکتا ہے
بالوں کو دھونے کے بعد ان پر ناریل کا تیل لگانے سے اُس نقصان کی تلافی ہو جاتی ہے جو کیمیائی مواد پر مشتمل اشیاء سے ، دُھوپ سے اور ہیئر ڈرائیر کے استعمال سے بالوں کو پہنچتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بالوں کو گرنے سے روکتا اور انہیں طاقت و توانائی بخشتا ہے۔
اس کے علاوہ ناریل کا تیل بالوں میں پائی جانے والی جوؤں، لیکوں اور دیگر اس نوعیت کے حشرات کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔