چهارشنبه 30/آوریل/2025

صہیونی فوج کی بدمعاشی، فلسطینی شہید کا مکان دوبارہ مسمار

بدھ 23-اگست-2017

طاقت کے گھمنڈ کا شکار قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ایک فلسطینی شہید کے اہل خانہ کا مکان دوسری بار بلڈوزر کی مدد سے مسمار کرڈالا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو علی الصباح قابض صہیونی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں شہید ابو اسنینہ کے اہل خانہ کا دوبارہ تعمیر کردہ عارضی مکان مسمار کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض فوج اور اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں نے عبدالکریم ابو اسنینہ کے مکان کا محاصرہ کیا اور اس کے بعد بلڈوزر کی مدد سے اسے گراد دیا گیا۔

خیال رہے کہ عبدالکریم ابو اسنینہ کا مکان ایک ہفتہ قبل مسمار کردیا گیا تھا جس کے بعد متاثرہ شہریوں نے مکان کے ملبے پر عارضی طور پر ایک شیلٹر تعمیر کیا تھا۔ گذشتہ روز قابض فوج نے اسے دوبارہ مسمار کرکے اپنی غنڈہ گردی ، بدمعاشی اور انسانیت دشمن کا ثبوت دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی