شنبه 16/نوامبر/2024

تین ہزاراسکولوں میں سوا ملین فلسطینی بچوں کے تدریسی عمل کا آغاز

جمعرات 24-اگست-2017

فلسطینی وزارت تعلیم کے شیڈول کے مطابق ملک بھر میں آج بدھ 23 اگست سے تعلیمی سیشن 2017.18ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ مجموعی طور پر فلسطین کے مختلف اضلاع، شہروں اور دیہاتوں میں تین ہزار اسکولوں میں سوا ملین کے قریب طلباء طالبات نے تدریسی عمل کا آج سے آغاز کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں فلسطین کے مخلتف شہروں میں 25 نئی اسکول کی عمارتوں کا افتتاح کیا جائے گا۔ ان میں 10 اسکول کی عمارتیں غزہ میں تعمیر کی جائیں گی جن کہ 70 مدارس کی معمولی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔

فلسطین میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز وزیراعظم رامی الحمد اللہ اور وزیر تعلیم صبری صیدم نے کیا۔ انہوں نے متعدد اسکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے دورے بھی کیے جب کہ الخلیل اور بیت المقدس میں ابو دیس کے مقام پر نئے اسکولوں کے جلد افتتاح کا بھی اعلان کیا ہے۔

غزہ کی پٹی میں سیکٹری تعلیم وثقافت کمال ابو عون نے نئے تعلیمی سال کے اغاز پر تعلیم کے شعبے سے وابستہ اساتذہ، ان کے معاون عملے اور طلباء طالبات کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے بچوں کے والدین اور سرپرست حضرات کو بھی مبارک باد کا پیغام دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے منتظمین کے ساتھ بھرپور تعاون پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی