چهارشنبه 30/آوریل/2025

’20 سال تک اسرائیل میں قید رہنے والا عباس ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار‘

جمعہ 25-اگست-2017

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں اور اسرائیلی فورسز نے فلسطینی شہریوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی باریاں مقرر کررکھی ہیں۔ ایک کی قید سے چھوٹنے والے فلسطینیوں کو دوسری فورسز کی حراست میں لے لیتی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی قید سے 20 سال کے بعد رہا ہونے والے فلسطینی سماجی کارکن محمود المسالمہ کو عباس ملیشیا نے حراست میں لے لیا۔ مسالمہ کو غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں ان کے آبائی قصبے بیت عوا میں گھر جاتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار نے محمود المسالمہ کے اہل خانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عباس ملیشیا نے المسالمہ کو بغیر کسی وجہ کے حراست میں لیا ہے۔ وہ بیس سال تک اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب عباس ملیشیا نے اسرائیلی زندانوں میں قید رہنے والے فلسطینی کو حراست میں لیا ہے۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے دسیوں واقعات پیش آچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی