جمعه 15/نوامبر/2024

حاملہ فلسطینی معلمہ کے ساتھ صہیونی درندوں کی بدسلوکی

جمعہ 25-اگست-2017

اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت نے 34 سالہ فلسطینی خاتون اسیرہ منال عبدالمجید الشوبکی کی مدت حراست میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی ہے۔ دوسری جانب اسیرہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی انتظامیہ منال کے ساتھ  توہین آمیز سلوک کررہے ہیں۔  وہ حاملہ ہیں اور اس کے باوجود انہیں بار بار گرفتار کرکے بدسلوکی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے سلوان قصبے کی رہائشی سماجی کارکن منال شوبکی کو اسرائیلی فوج نے بغیر کسی الزام کے 10 اگست کو حراست میں لیا تھا تاہم اس کے بعد چھ دن تک گھر میں نظر بندی کی شرط پر رہا کردیا گیا تھا۔ گذشتہ بدھ کو اسے دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ یہ ایک ماہ میں منال شوبکی کی دوسری گرفتاری ہے۔

خیال رہے کہ منال شوبکی شادہ شدہ ہیں اور ان کی چار بچیاں ہیں جب کہ وہ اس وقت بھی پانچ ماہ کی حاملہ ہیں۔ وہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے ایک اسکول میں معلمہ تھیں مگر کچھ عرصے سے انہیں ملازمت سے بھی نکال دیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی