چهارشنبه 30/آوریل/2025

’249 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کی تحویل میں‘

ہفتہ 26-اگست-2017

فلسطینی شہداء کے جسد خاکی اسرائیل سے واپس لانے کے لیے سرگرم قومی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک 249 فلسطینی اسیران کے جسد خاکی اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہیں۔ ان میں سے 10 شہداء کے جسد خاکی برف خانوں میں رکھے گئےہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی قومی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے نیو رام اللہ میں ڈیجیٹل قبرستان قائم کیے گئے ہیں جن میں اڑھائی سو فلسطینی اسیران کے جسد خاکی رکھے گیے ہیں۔ رام اللہ میں موجود ایک مزار میں 11 فلسطینی شہداء کے جسد خاکی کو چھپایا گیا ہے۔ یہ تمام فلسطینی اسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ میں شہید کیے گئے تھے۔ قابض فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان فلسطینیوں کو مزاحمتی کارروائیوں کے دوران شہید کیا گیا۔ ان میں آٹھ فدائی حملوں میں شہید ہونے والے اور تین نامعلوم شہداء کے جسد خاکی ہیں۔

کمیٹی کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب 27 اگست کو ’شہداء کے جسد خاکی واپس کرنے‘ کا خصوصی دن منایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی تحویل میں 67 لا پتا فلسطینیوں کے جسد خاکی کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لاپتا ہونے والے فلسطینی شہداء میں سے 67 کے جسد خاکی اس کے پاس ہیں۔ اس کے علاوہ سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران غزہ کی پٹی میں شہادت کے بعد قبضے میں لیے گئے 19 شہداء کے جسد خاکی بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی