شنبه 16/نوامبر/2024

بیت المقدس: فلسطینیوں کا اسرائیلی پولیس پر پٹرول بموں سے حملہ

اتوار 27-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے اسرائیلی پولیس پر سنگ باری کے ساتھ پٹرول بموں سے حملوں کی اطلاعات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو علی الصباح مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان میں عین اللوزہ کالونی میں اسرائیلی پولیس گشت اور گھروں میں تلاشی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھی۔ اس دوران قابض فوج کی گاڑی پر فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے پٹرول بمپ پھینکے گئے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس حملے میں پولیس کی گاڑی یا اہلکاروں کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا نہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق سلوان میں پٹرول بم پھینکے جانے کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج، پولیس اور بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بھاری نفری طلب کی گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو زدو کوب کرنے کا مجرمانہ سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیرزراعت اوری ارئیل، رکن کنیسٹ موطی یوگیو، بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے رکن کینگ وڈوو کممنوفٹیچ اور 300 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کے قریب ایک بڑے معبد کے افتتاح اور اس میں تورات لائے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر بھی اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی