چهارشنبه 30/آوریل/2025

شہداء غزہ کے 500 اقارب سعودی عرب کی دعوت پر حج کے لیے روانہ

منگل 29-اگست-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے شہداء کے 500 عزیزواقارب سعودی عرب کی خصوصی دعوت اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سےخصوصی حج اسکیم کے تحت حج کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خصوصی دعوت پر امسال بھی 1000 فلسطینیوں کو سرکاری حج پر آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ تمام شہری فلسطینی شہداء کے اقارب میں شامل ہیں۔

گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے شہداء کے 500 اقارب سرحدی گذرگاہ رفح کے راستے مصر داخل ہوئے جہاں سے وہ خصوصی حج پرواز کے ذریعے سعودی عرب مناسک حج کی ادائی کے لیے روانہ ہوگئے۔

فلسطین حج وعمرہ کمیشن کےت چیئرمین محمد بن سعد الدوسری نے بتایا کہ خصوصی حج اسکیم کے تحت سعودی عرب روانہ ہونے والی یہ پہلی کھیپ ہے۔ ان عازمین حج کا تعلق شمالی اور وسطی غزہ، خان یونس اور رفح کے علاقوں کے شہداء سے کے اقارب سے ہے۔ دوسری کھیپ آج یا کل روانہ ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی