چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے گھر گھر چھاپے،8 فلسطینی گرفتار

منگل 29-اگست-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں آج سوموارکو اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید 8 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غرب اردن میں تلاشی کے دوران آٹھ فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں اسرائیلی فوج، یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی تنصیبات پر مزاحمتی حملوں میں ملوث اشتہاری بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غرب اردن کےشمالی شہر جنین میں العرابہ قصبے سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک مقامی رہ نما کو حراست میں لیا۔ رام اللہ کے شمالی مغربی علاقے دیر ابو مشعل اور شمال مشرقی قصبے سلواد اور الجلزون کیمپ سے بھی ایک ایک فلسطینی شہری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

’قدس پریس‘ کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن میں تلاشی کی کارروائیوں میں گھروں میں موجود فلسطینی خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کے ساتھ ساتھ لوٹ مار بھی کی۔ بیت لحم  کے عایدہ پناہ گزین کیمپ سے ایک اور الخلیل میں صوریف قصبے سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ رات گئے تلاشی کے دوران جنین سے ہتھیار بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ رواؓں سال میں اب تک غرب اردن کے شہروں میں تلاشی کے دوران 35 مختلف ہتھیار قبضے میں لیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی