اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کا ایک وفد "مزاحمت کی حمایتکے لیے تونس فورم” میں شرکت کے لیے کل شام تیونس پہنچا، اس فورم کا اہتمامعوامی تحریک کی جانب سے ہفتہ اور اتوار کو کیا گیا تھا۔
حماس کے وفد میںباسم نعیم، سامی ابو زھری اور یوسف حمدان شامل ہیں۔
کانفرنس میں اپنےخطاب کے دوران رہ نما باسم نعیم نے عوامی تحریک کے سربراہ زہیر المغزاوی، تونس لیبریونین کے سیکرٹری جنرل نورالدین تبوبی اور تمام حاضرین، منتظمین اور کانفرنس کیکامیابی میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے تونس کیقیادت اور عوام کا فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت کی حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ غزہکی پٹی میں امداد بھیجنے میں ان کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کانفرنسکی سرگرمیوں میں موجود حریت پسندوں خاص طور پر رہنما لیلیٰ خالد کے ساتھ ساتھ شہیدانجینیر محمد الزواری کے اہل خانہ کا بے حد شکریہ ادا کیا۔
فورم میں تین اہمسیشنز شامل ہیں جن میں طوفان الاقصیٰ اور خطے پر اس کے اثرات، مزاحمت کے لیے حمایتکے میدانوں کا متوقع کردار اور مزاحمت کی حمایت کے لیے فورم کے کام کو برقراررکھنے کے لیے طریقہ کار جیسے سیشن شامل ہیں۔