چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیران ہمارے دل کے مکین، ان کی رہائی اولین ترجیح ہے: مشعل

جمعرات 31-اگست-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور ان کی دشمن کی قید سے آزادی حماس کی اولین ترجیح ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں حماس کے سابق سربراہ نے اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں اور پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد بھی پیش کی۔

حماس کے شبعہ اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خالد مشعل نے اپنے پیغام میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام اسیران ہمارے دلوں کے مکین ہیں اور ان کی رہائی حماس کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب تمام فلسطینی صہیونی دشمن کی قید سے آزاد ہوں گے۔

خالد مشعل کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کی حقیقی عید ان کے وطن کی آزادی کے ساتھ ہوگی۔حماس اسیران بھائیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گی۔ ان کی رہائی کے لیے ہر فورم پر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی قیادت اسیران اور ان کے اہل خانہ کے دکھوں کو محسوس کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسیران کی رہائی حماس کے ہاں ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی