پنج شنبه 01/می/2025

عباس ملیشیا نے اسلامی جہاد کے رہ نما کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

جمعہ 1-ستمبر-2017

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے رہ نما کو گولیاں مار کر زخمی کیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز عباس ملیشیا نے اسلامی جہاد کے سرکردہ رہ نما وحید ابو ماریا کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ بعد ازاں انہیں زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے پہلے ابو ماریا کو گولیاں ماریں، اس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اسلامی جہاد نے اپنے رہ نما پر فائرنگ اور انہیں حراست میں لینے کی شدید مذمت کی ہے۔ اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ وحید ابو ماریا کی گرفتاری عباس ملیشیا کی کھلم کھلا غنڈہ گردی ہے۔ اسلامی جہاد اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ابوماریا کی زندگی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار عباس ملیشیا ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی