شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر تحریر البرغوثی کے والد انتقال کر گئے

پیر 4-ستمبر-2017

وسطی مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کی کوبر میونسپلٹی سے تعلق رکھنے والے فلسطینی اسیر تحریر البرغوثی کے والد انتقال کر گئے۔

اسرائیلی جیلوں میں قید اور وہاں سے رہائی پانے والے فلسطینیوں کے کمیشن اور اسیران کلب سمیت خواتین اسیران کی قومی تحریک نے اسیر فلسطینی کے والد گرامی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ان تنظیموں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل نظر بندیوں اور گرفتاریوں کی وجہ سے متعدد ایسے فلسطینی نوجوان اور خاندان موجود ہیں کہ جن کے پیارے ان کی مدت اسیری میں اللہ کو پیارے ہوئے لیکن ظالم اور جابر اسرائیلی ضابطوں کا سہارا لیکر انہیں مرحومین کے جنازوں تک میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی۔

تحریر البرغوثی اسرائیلی عدالت کی جانب سے سنائی گئی 17 برس کی قید کاٹ رہے ہیں۔ ان کی اسیری کے 16 برس مکمل ہو چکے ہیں اور وہ اپنے والد کی وفات کے موقع پر النقب الصحراوی کی جیل میں تھے۔

اسیران کلب کے مطابق البرغوثی سات برس قبل اپنے والد سے ملے تھے۔ اسرائیلی جیلوں میں اس وقت 6500 فلسطینی قیدی موجود ہیں جنہیں صہیونی حکام اپنے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت نہیں دیتے۔

 

مختصر لنک:

کاپی