شنبه 16/نوامبر/2024

القسام نے اسرائیلی قیدیوں کی ایک نئی ویڈیو جاری کردی

پیر 15-جنوری-2024

 

اتوار کو اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوجکے جنگی قیدی بنائے گئےاہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ان قیدیوں کواپنی حکومت سے رہائی کے لیے مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

ویڈیو کلپ میںالقسام بریگیڈز کے زیر حراست قابض فوج کے تین قیدیوں کو دکھایا گیا ہے، جو نیتن یاہواور قابض ریاست کی حکومت سے جنگی جنون روکنے اور انہیں ان کے اہل خانہ کے پاس واپسکرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

ویڈیو کے آخر میںالقسام بریگیڈز قابض ریاست میں ہوم فرنٹ کو پیغام دیتے ہوئے کہتی ہیں: ہماراانتظار کرو، ہم کل تمہیں ان کے انجام کے بارے میں بتائیں گے۔ تمہاری حکومت جھوٹبول رہی ہے۔

 

القسام بریگیڈزکے ترجمان نے اتوار کے روز اپنی تقریر میں انکشاف کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کےمعاہدے کے حوالے سے کوئی بھی معاہدہ غزہ میں جنگ بندی سے پہلے نہیں ہوگا۔

 

ابو عبیدہ نے تصدیقکی کہ "دشمن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، یا ہمارے پاس موجود کسی بھیقیدی کو آزاد کرنے میں ناکام رہا”۔

 

ابو عبیدہ نے کہاکہ "گذشتہ ہفتوں کے دوران بہت سے قیدیوں کا انجام نامعلوم ہے”۔ انہوں نےکہا کہ زیادہ امکان ہے کہ بہت سے قیدی مارے گئے ہیں اور دشمن ان کی ہلاکت کا ذمہدار ہے‘‘۔

مختصر لنک:

کاپی