چهارشنبه 30/آوریل/2025

’جادہ شِیر‘ کہکشاں میں غیرمعمولی ’بلیک ہول‘ کا انکشاف

جمعرات 7-ستمبر-2017

جاپانی سائنسدانوں اور ماہرین فلکیات نے ہمارے نظام شمسی کی کہکشاں’ملکی وے’[جادہ شِیر] میں بہت بڑے حج کے بلیک ہول[سیاہ سوراخ] کا انکشاف کیا ہے۔

اخبار’ڈیلی میل‘ کے مطابق یہ بلیک ہول ہمارے سورج کے حجم سے 1 لاکھ گنا بڑا ہے۔

ہماری کہکشاں کے قلب میں واقع یہ بلیک ہول اپنی نوعیت کا دوسرا حیران کن سوراخ ہے۔ اس سے قبل دریافت ہونے والے سوراخ کو ’Sagittrius. A‘ کا نام دیا گیا تھا۔ نیا دریافت ہونے والا بلیک ہول زمین سے قریبا 25 ہزار نوری سال کے فاصلے پر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں ملکی وے کے قلب میں یہ غیرمعمولی حج کا حامل بلیک ہول گیس کے بادلوں  کی اوٹ سے دکھائی دیا۔ اسے دیکھنے کے لیے چلی کی پہاڑی پو نصب ’الما‘ نامی ٹیلی اسکوپ استعمال کی گئی جو انڈیز پہاڑوں کی چوٹی پر سطح سمندر سے 16 ہزار فٹ بلندی پر ہے۔

عام آنکھ سے اس طرح کے بلیک ہول کا دیکھا جانا نامکن ہے۔

مختصر لنک:

کاپی