چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین میں 90 ہزار افراد ناخواندہ ہیں

جمعہ 8-ستمبر-2017

فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 15 سال کی عمر سے زاید کے 90 ہزار افراد ناخواندہ ہیں جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مرکزی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پندرہ سال سے زاید عمرکے 3.1 فی صد افراد نا خواندہ ہیں۔ ان میں مرد اور خواتین دونوں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 65 سال کی عمر کے ناخواندہ افراد کا تناسب 34.8 فی صد، 45 سے 65 سال کی عمر کے درمیان ناخواندہ افراد کی تعداد 4 فی صد، 30 سے 44 فی صد کی 1.2 فی صد اور 15 سے 29 سال کے افراد کی تعداد 07 فی صد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیہاتی علاقوں میں ناخواندی کی شرح 4.4 فی صد، پناہ گزین کیمپوں میں 3 فی صد اور شہری علاقوں میں 2016ء کے اعدادو شمار کے مطابق 2.8 فی صد افراد نا خواندہ ہیں۔
سب سے زیادہ ناخواندہ افراد اریحا اور وادی اردن میں ہیں جہاں ان کی تعداد 4.9 فی صد جب کہ طوباس میں 4.2 فی صد افراد نا خواندہ ہیں۔

سب سے کم ناخواندہ افراد کی تعداد کے اعتبار سے بیت المقدس 2.2 فی صد افراد کے ساتھ پہلے اور غزہ 2.4 فی صد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

 اس سے قبل سنہ 1997ء میں سامنے آنے والے اعدادو شمار میں بتایا گیا تھا کہ فلسطین میں 15 سال سے زاید عمر کے 13.9 فی صد افراد نا خواندہ ہیں۔ سنہ 2016ء میں یہ شرح کم ہو کر 3.1 فی صد پر آگئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی