یکشنبه 17/نوامبر/2024

اتوار کو158 ناپاک صہیونی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب

پیر 11-ستمبر-2017

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے جاری ہیں۔   گذشتہ روز158  یہودی آباد کاراسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور قبلہ اول میں گھس کر نام نہاد مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں اتوار  کو یہودی اشرارکے کئی گروپ اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں  مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔ صبح کے وقت میں 98  یہودیوں نے قبلہ اول پر دھاوے بولے۔ اس کے علاوہ 40 پولیس اہلکار اور 20 یہودی طلباء نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

 اسی اثناء میں پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کار باب المغاربہ [مراکشی دروازے] سے داخل ہوئے اور کئی گھنٹے مسجد میں گھومنے پھرنے کے بعد باب السلسلہ سے باہر نکلے۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس کی طرف سے یہودیوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی