مصری حکام نے فلسطینی بارڈر حکام کو بتایا ہے کہ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد واپس آنے والے فلسطینی حجاج کے لیے رفح گذرگاہ کو سوموار سے جمعرات تک مسلسل چار روز تک کھول دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی کے 2900 حجاج کرام سعودی عرب سے قاہرہ پہنچے ہیں جہاں سے وہ غزہ کی پٹی کے لیے بسوں کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ اس سے قبل گذشتہ جمعہ کو 500 فلسطینی حجاج کرام کو غزہ بھیجنے کے لیے رفح گذرگاہ کھولی گئی تھی۔ یہ پانچ سو حجاج کرام فلسطینی شہداء، زخمیوں اور اسیران کے اقارب ہیں جب کہ محکمہ اوقاف کے توسط سے حج پر جانے والے فلسطینیوں کی واپسی آج سوموار11 ستمبر سے جمعرات تک جاری رہے گی۔