چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی فلمی میلے کے بہترین ادا کار کا ایوارڈ فلسطینی کے نام

منگل 12-ستمبر-2017

فلسطینی اداکار کامل پاشا کو اٹلی کے شہر روم میں منعقدہ عالمی فلمی میلے میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کامل پاشا جو جنہوں نے لبنانی پروڈیوسر زیاد دویر کی فلم ’’مسئلہ نمبر 23‘ میں ادا کاری کے غیرمعمولی جوہر دکھائے تھے کو عالمی بندوق فلمی میلے کے مقابلے میں شامل کیا گیا۔

اٹلی میں ہونے والا 74 واں سالانہ فلمی میلہ 30 اگست سے 9 ستمبر تک جاری رہا۔ اس میلے میں 20 بین الاقوامی شہرت یافتہ فلموں کےدرمیان مقابلہ تھا۔ ان فلموں میں دنیا بھر میں پناہ گزینوں، تشدد، مذہبی تعصب اور امریکا اور سوویت یونین کے درمیان سرد جنگ کے موضوعات پر تیار کی گئی فلمیں پیش کی گئی تھیں۔

کمال پاشا کی فلم مسئلہ نمبر 23 کا بنیادی پلاٹ ایک لبنانی عیسائی اور فلسطینی پناہ گزین کے گرد گھومتا ہے جن میں لڑائی ہوتی ہے اور معاملہ عدالت تک جا پہنچتا ہے۔ ان کے اس کیس کو ذرئع ابلاغ میں غلط رنگ دیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں کیس کسی اور شکل میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

اس فلم کی تیاری میں دیگر ادارکاروں میں لبنانی عادل کرم، ریتا حائک، کمیل سلامہ، کرسٹین شویری شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی