جمعه 15/نوامبر/2024

واپسی سے قبل ایک اور فلسطینی حاجی کا مکہ مکرمہ میں انتقال

جمعرات 14-ستمبر-2017

فلسطین کے ایک اور شہری فریضہ حج کی ادائی کے بعد گذشتہ روز مکمہ مکرمہ میں انتقال کرگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی حج کمیشن کے محکمہ اطلاعات کے انچارج ادھم البلتاجی نے بتایا کہ 69 سالہ حاجی خلیل طہ یاسین فریضہ حج کی ادائی کے بعد اچانک صحت خراب ہونے کے بعد مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں داخل کیے گئے۔

البلتاجی نے بتایا کہ حاجی یاسین نے حج کے تمام مناسک اچھے طریقے سے خود ادا کیے۔ حج سے فراغت کے بعد ان کی اچانک حالت خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ گذشتہ روز دار فانی سے کوچ کرگئے۔

جدہ میں فلسطینی قونصل خانے سے رابطے کے بعد حاجی یاسین مرحوم کو مکہ مکرمہ ہی میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تین فلسطینی عمر رسیدہ خواتین فریضہ حج کی ادائی کے دوران اور اس کے بعد مکہ اور مدینہ منورہ میں انتقال کرچکی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی