جمعه 15/نوامبر/2024

القدس: یہودی کالونیوں کو باہم ملانے والی سرنگوں کا منصوبہ

اتوار 17-ستمبر-2017

اسرائیل کے عبرانی ہفت روزہ جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام پلاننگ وتعمیرات کمیٹی نے زیر زمین سرنگوں کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ یہ سرنگ مشرقی بیت المقدس کی یہودی کالونیوں کو مغربی القدس کی کالونیوں سے باہم ملانے کا کام دے گی۔

عبرانی جریدے ’کول ھعیر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شہر کے مشرق میں یہ سرنگ معالیہ ادومیم کالونی اور دیگر کالونیوں سے شروع ہوکوگی جو شہر کے مغربی حصے میں تل الفرنسیہ کی شاہراہ 9 تک جائے گی۔

سرنگوں کا یہ نیٹ ورک چار کلو میٹر پر محیط ہوگا۔ تلہ الفرنسیہ ان کا مرکزی چوک ہوگا وہاں سے دو سرنگیں معالیہ ادومیم اور دو اس کی مخالف سمت میں ہوتی۔ اس طرح یہ سرنگیں معالیہ ادومیم، راموت، بسغات زئیو، النبی یعقوب، کوکا کولا چوک سے ہوتے ہوئے تلہ الفرنسیہ کے شاہراہ 9 پر اشارے تک جائے گی۔ ان سرنگوں سے دونوں طرف سے چھوٹی گاڑیوں کی آمد روفت کی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی