شنبه 16/نوامبر/2024

پیاز کے استعمال سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

پیر 18-ستمبر-2017

پیاز کا شمار دنیا بھر میں بہ کثرت استعمال ہونے والی سبزیوں میں ہوتا ہے۔ یہ ہرمطبخ اور باورچی خانے میں تیار ہونے والے کھانوں شامل اور ہردستر خوان کا بھی حصہ ہوتا ہے۔ پیاز میں پائے جانے والے بے شمار وٹامن اور دھاتیں ہمیشہ جسم کی بنیادی ضرورت شمار کی جاتی ہیں۔ اینٹی آکسائیڈ خصوصیات کے حامل پیاز میں کئی جسمانی عوارض ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

جسم کی اندرونی صحت کے ساتھ پیاز کا جسم کے بیرونی استعمال میں بھی غیرمعمولی حد تک مفید ہے۔ جلد کی خوبصورتی، تازگی، بالوں کی مضبوطی اور چمک میں بھی پیاز کا اہم کردار ہوسکتا ہے۔ پیاز کے عرق کا استعمال آپ کو بہت سے دیگر تیلوں سے نجات دے سکتا ہے۔ ویسے تو اس کے جسم کے بیرونی استعمال کے بے شمار فواید ہیں مگر یہاں چند ایک غیرمعمولی اہمیت کے حامل فواید کا ذکر ہے۔

دھوپ کی جلن کا علاج

یہ بات بہت سے قارئین کے لیے نئی اور حیران کن ہو کہ پیاز کا عرق کئی قدرتی مطہرات پر مشتمل ہے جو دھوپ کی جلن کا شکار جلد کے علاج میں غیرمعمولی مفید ہے۔

جلد کی تازگی

خواتین عموما چہرے اور ہاتھوں کی جلد کی خشکی شکایت کرتی ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب خواتین گھریلو کاموں میں زیادہ مشغول رہتی ہیں۔ تحقیقی مطالعوں سے یہ بات ثابت ہے کہ پیاز میں خشک جلد کو ترو تازہ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔

مچھر کے ڈسنے کا اعلاج

موسم گرما میں اڑنے والے حشرات الارض بالخصوص مچھر دیہی علاقوں مین لوگوں کو بہت تنگ کرتے ہیں۔ اگرآپ کے پاس پیاز کا عرق موجود ہے تو اسے ہاتھوں اور چہرے پر ملیے۔ مچھر آپ کے قریب نہیں آئیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی