شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین میں امریکی فوجی اڈے کا قیام علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار

بدھ 20-ستمبر-2017

فلسطین کی عسکری، سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں نے جنوبی فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں امریکی فوجی اڈے کے قیام کے اعلان کو خطے کی سلامتی کے لیے خطرہ اور فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کے خلاف جنگ کی تیاری کا ایک نیا حربہ قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں جزیرہ نما النقب میں امریکی فوجی اڈے کے قیام پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما النقب میں امریکی فوجی اڈے کے قیام کا مقصد فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی غاصب ریاست کے جابرانہ تسلط میں اس کی مدد کرنا اور اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال میں معاونت کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ارض فلسطین میں امریکی فوجی اڈے کا قیام امریکی توسیع پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جزیرہ النقب میں امریکی فوجی اڈا عالم اسلام اور فلسطینی قوم کے خلاف کھلی جارحیت کی تیاری ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیانات میں کہا گیا ہے کہ جنوبی فلسطین میں اسرائیلی فوج کے زیراستعمال ایک فوجی اڈے کو امریکی فوج کے لیے خالی کیا گیا ہے۔ اس فوجی اڈے پر امریکی فوجی مستقل بنیادوں پر قیام کریں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی