چهارشنبه 30/آوریل/2025

بیت المقدس کے گرد سرنگوں کا نیٹ ورک بنانے کا اسرائیلی منصوبہ

ہفتہ 23-ستمبر-2017

قابض صہیونی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں سرنگوں کا ایک نیٹ ورک بچھانے کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

’قدس پریس‘ کے مطابق بیت المقدس میں قائم اسرائیلی بلدیہ کی ’ڈسٹرکٹ کمیٹی‘ نے ایک نئے منصوبے کی منظوری دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بیت المقدس کے گرد سرنگوں کا ایک نیا نیٹ ورک بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس نیٹ ورک کی مدد سے مشرقی بیت المقدس میں قام کی گئی یہودی کالونیوں معالیہ ادومیم، نیوی یعقوب، بسغات زئیو اورشہر کے مرکز کوباہم مربوط بنایا جائے گا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ القدس کے اطراف میں سرنگوں میں ریلوے ٹریک بچھائے جائیں گے جس کے نتیجے میں مشرقی اور شمالی القدس میں شہریوں کی آمد ورفت کےدوران رش کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ادھر اسرائیلی فلسطینی ’عرب اسٹڈی سینٹر اور نقشہ جات‘ کے ڈائریکٹر خلیل تفکجی کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت مشرقی بیت المقدس میں قائم معالیہ ادومیم کالونی کو شہر کے مرکز سے ریلوے لائن کے ذریعے ملانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس نئے منصوبے کا مقصد تل ابیب سے بیت المقدس اور شہر کے اطراف میں یہودیوں کو ٹرانسپورٹ کی ایک نئی سہولت فراہم کرنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی