اسرائیل کی ایک مقامی عدالت نےزیرحراست دو فلسطینی خواتین معلمات ھنادی الحلوانی اور خدیجہ خویص کی مدت حراست میں مزید تین دن کی توسیع کرتےہوئے انہیں جمعرات تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں سرکردہ معلمات پر مسجد اقصیٰ کے دفاع کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے اور اسی الزام میں صہیونی انہیں مسلسل انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب قابض فوج نے مسجد اقصیٰ کےدفاع کے لیے کام کرنے کی پاداش میں معلمات کو حراست میں لے کر ان سے بدسلوکی شروع کر رکھی ہے۔ اس سے قبل متعدد معلمات اور دیگر فلسطینیوں کو اسی بھونڈے الزام کے تحت بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سے بے دخل بھی کیا گیا ہے۔