جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی ’اسپائڈرمین‘ گینیز بک میں نام لکھوانے کے لیے کوشاں

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے رہائشی ایک بارہ سال فلسطینی بچے کی جسمانی خصوصیات عام بچوں کی نسبت کافی مختلف ہیں۔ اس کے جسم میں موجود لچک جمناسٹک کے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی طرح غیرمعمولی طور پر لچک دار ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بارہ سالہ یوسف البھتینی انتہائی مشکل پہلوانی حرکات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کے جسم میں موجود لچک اور خصوصی جسمانی ساخت کی بدولت اس کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔ وہ خود بھی اپنا نام گینز بک میں دیکھنا چاہتا ہے۔

شاید قدرت نے البھتینی کے جسم میں ایسی خصوصی پہلے سے ودیعت کررکھی تھیں مگر وہ اپنے جسم کو مزید لچک دار بنانے کے لیے مسلسل مشق بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ اپنی جسمانی حرکات کو زیادہ ماہرانہ انداز میں پیش کرنے کے لیے روزانہ مشق کرتا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین نے غزہ کے ساحل پر لچک کے مختلف انداز بنانے والے البھیتی کی تصاویر حاصل کی ہیں جو بلا شبہ حیران کن ہیں۔ بچے کے والدین کا بھی مطالبہ ہے کہ البھیتی کا نام گینز بک میں لکھا جانا چاہیے۔

مختصر لنک:

Copied