قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بدرس کے مقام پر تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک سینیر صحافی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعرات کو غرب اردن کے شہر رام اللہ میں ’بدرس‘ کے مقام پر صحافی محمد عوض کےگھر پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ عوض کی گرفتاری کے وقت اسرائیلی فوج نے ہوائی فائرنگ کی اور صوتی بم بھی پھینکے۔ صحافی عبدالرحمان عوض خبر رساں ادارے ’صفا‘ کے نامہ نگار ہیں۔
اس کے علاوہ وہ مقامی ٹی وی چینل ’وطن‘ کے فوٹوجرنلسٹ بھی ہیں۔ انہیں متعدد مرتبہ عباس ملیشیا بھی گرفتار کرچکی ہے۔