چهارشنبه 30/آوریل/2025

فرانس: مارسیلی میں چاقو سے وار کر کے 2 افراد کا قتل

اتوار 1-اکتوبر-2017

فرانس کے جنوبی شہر مارسیلی میں اتوار کے روز ایک شخص نے چاقو کے ذریعے حملہ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یہ واقعہ شہر کے ایک مرکزی ٹرین اسٹیشن پر پیش آیا۔ مقامی حکام کے مطابق علاقے میں گشت پر مامور فوجی دستے نے حملہ آور شخص کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

شہر کی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ دونوں افراد کو چاقو کے ذریعے موت کی نیند سلایا گیا۔ پولیس نے مارسیلی کے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سینٹ چارلس اسٹیشن کے علاقے سے دُور رہیں کیوں کہ اتوار کی دوپہر سے وہاں بڑا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی پولیس کے ایک ذریعے کے مطابق حملہ آور نے چاقو سے وار کرنے سے پہلے بلند آواز میں نعرہ تکبیر لگایا تھا۔

اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ اس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور آپریشن جاری ہے۔ ادھر فرانس کے وزیر داخلہ نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ واقعے کے فوری بعد وہ مارسیلی روانہ ہو گئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی