جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی صحافی کو انتظامی حراست کی سزا

منگل 3-اکتوبر-2017

اسرائیلی عدالت نے یک فلسطین صحافی کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں کی کوریج کے الزام میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت غیر معینہ مدت کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز سرائیلی عدالت نے 30 سالہ محمد شکری عوض کو انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے تاہم اس کی قید کی سزا کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

فلسطینی صحافی کے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے موکل کو کی سزا کی مدت کا تعین کل بدھ کو کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صحافی شکری عوض کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعرات کو غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں  بدرس قصبے سے حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے ’عوفر‘ جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

شکری عوض اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بھی قید رہ چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی