اسماعیل ہنیہ :اتنا سناٹا کیوں ہے؟
پیر 15-اپریل-2024
ملکہ الزبتھ کا کتا مر ا تھاتو درجن بھر مسلمان ممالک کے سفیر صاحبان نے دکھ اور غم کے عالم میں شاہی محل میں تعزیتی کارڈز روانہ کر دیئے تھے۔ آج اسماعیل ہنیہ کا کنبہ معصوم بچوں سمیت ذبح کر دیاگیا اور مسلمان ممالک کی جلیل القدر حکومتیں ، عالی مرتبت حکمران اور او آئی سی مذمت تو دور کی بات ہے تعزیت کا رسمی سا بیان بھی جاری نہ کر سکیں۔ایک طالب علم کے طور پر میں جاننا چاہتا ہوں کہ اس سکوت مرگ کی وجوہات کیا ہیں، کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟