جمعه 15/نوامبر/2024

بھارتی گلوکار کی دبئی کانسرٹ میں فلسطین کے حق میں آواز

منگل 23-جنوری-2024

جیسے جیسے اسرائیل غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اپنی فوجیکارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے ویسے ویسے دنیا بھر کی مشہور شخصیات فوریجنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کے لیے آواز بلند کررہی ہیں۔

اسی سلسلے میں معروف بھارتی گلوکار لکی علی کی ایک ویڈیو وائرلہورہی ہے جو دبئی میں ان کے کانسرٹ کی ہے جس میں انہوں نے بڑی تعداد میںسامعین کے سامنے براہ راست پرفارم کرتے ہوئے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔

لکی علی نے کانسرٹ کے دوران اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا ‘میں کہنا چاہتا ہوں کہ صرف ایک ہی ریاست ہوسکتی ہے، میں اس پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے متفق ہوں لیکن وہ ریاست فلسطین ہونیچاہیے’۔

لکی علی کی جانب سے کہے گئے ان الفاظ کے بعد کراؤڈ نعرےلگانے لگتا ہے اور ہال زوردار تالیوں سے گونج اٹھتا ہے، اس پر گلوکار تھوڑیدیر رکے اور پھر کہا کہ ‘اس ریاست میں سب ایک ساتھ رہ سکتے ہیں لیکن یہریاست فلسطین کی ہونی چاہیے’۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب موسیقار نے فلسطین کی آزادی کی حمایتمیں آواز اٹھائی، نومبر 2023 میں بھی لکی نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارمایکس پر  اسرائیل کے حامیوں پر سخت تنقید کی اور فلسطین کے جنگ زدہ علاقےکا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

گلوکار نے لکھا تھا کہ  ‘انشاءاللہ، میں فلسطین جانا چاہتا ہوں’۔

7اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کیتعداد 25 ہزار 474 سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ سفاکانہ صیہونی حملوں میں اب تک62 ہزار 681 افراد زخمی ہو چکے ہیں، شہید اور زخمی فلسطینیوں میں نصف سےزائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی