فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ القسام کا ایک مرکز تباہ ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گولہ باری سے قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ سے ایک داغا گیا ایک راکٹ ’اشکول‘ کےمقام پر گرکر تباہ ہو گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق غزہ کی حفاظتی باڑ کی دوسری طرف متمرکز اسرائیلی فوج نے مشرقی بن غازی میں القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر لگا تار تین گولے داغے ، تاہم اس گولہ باری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ٹینک پر نصب توپ سے مشرقی بن غازی میں القسام کے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا جس میں ابوصفیہ مرکز کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق چند منٹ کے فاصلے سے اسرائیلی فوج نے القسام مرکز پر تین گولے داغے جس کے نتیجے میں مرکز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے اسرائیل کے ’،میرکافا‘ ٹینک کو ’کسوفیم‘ فوجی مرکز کی طرف جاتے دیکھا جس کے بعد ابو صفیہ مرکز پر گولہ باری گئی۔
ادھر مرکزاطلاعات فلسطین کے ایک دوسرے نامہ نگار کے مطابق رات کے اوقات میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کرم ابو سالم کے قریب روشنی کے گولے داغے جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی تھی۔