اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ باور کرایا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں اتحاد لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے مسائل کے حل میں بھی پیدا ہوگی۔ فلسطین میں مصالحت کے اثرات بیرون ملک فلسطینی پناہ گزینوں پر بھی مرتب ہوں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق لبنان میں حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ایمن شناعہ نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے نتیجے میں لبنان میں مقیم فلسطینیوں میں بھی ہم آہنگی میں اضافہ ہو گا۔
ایمن شناعہ کا کہنا ہےکہ فلسطینیوں مصالحت اپنی منز کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تمام اختلافات کے مکمل خاتمے تک فلسطینی مذاکرات جاری رکھیں گے۔
صیدا میں حماس کی قیادت نے مقامی تاجر کمیٹی کے مندوبین سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطینی شہریوں بالخصوص عین الحلوۃ پناہ گزین کیمپ کے فلسطینیوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔