جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطین کی بہادر بیٹی کوکینسر نے آرٹسٹ بنا دیا

کینسر جیسے موذی مرض کے شکار افراد عموما جسمانی تکلیف کے ساتھ نفسیاتی طور پر شکست خوردہ ہوجاتے ہیں مگر فلسطین کی ایک بہادر بیٹی نے اس موذی مرض کی تکلیف کو ’آرٹ‘ میں تبدیل کرکے اس خطرناک مرض کی تکلیف کو بھی مات دے دی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنین کے العرابہ علاقے کی رہائشی الحاج سہاد الحاج احمد گذشتہ چھ سال سے سرطان کے مرض میں مبتلا ہے۔ اس نے کینسر کی تکلیف کو ایک پیشہ ور آرٹسٹ میں تبدیل کردیا ہے۔

اس نے مٹی کے برتنوں، ٹوٹے برتنوں کے ٹکڑوں، شیشے کے پارچہ جات، پتھروں اور کدو کے بیج سے ایسے ایسے شاہ کار ڈیکوریشن نمونے تیار کیے ہیں جنہیں نہ صرف فلسطین بلکہ ملک سے باہر بھی پسند کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بیماری کے آغاز ہی میں اس کے سرکے بال گرنا شروع ہوگئے تھے۔ وہ بیماری کا کیمیائی علاج بھی کروا رہی ہے۔ وہ مسکراتے چہرے کے ساتھ سب کا استقبال کرتی ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ایک آرٹسٹ بننے کے بعد وہ مصائب دنیا اور بیماری کی تکلیف کو بھی بھول گئی ہے۔

مختصر لنک:

Copied