چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں اختیارات کی منتقلی کے لیے تکنیکی کمیٹیوں کا قیام

پیر 16-اکتوبر-2017

فلسطین کی مخلوط قومی حکومت نے غزہ کی پٹی کے تمام محکموں کے انتظامات اور وزارتوں کے اختیارات متعلقہ محکموں کو سپرد کرنے کے لیے تکنیکی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قومی حکومت کے ترجمان  طارق رشماوی نے ایک بیان میں بتایا کہ غزہ کی پٹی کے تمام محکموں کے اختیارات کی منتقلی کے لیے جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومتی اختیارات، گذرگاہوں کا کنٹرول اور سیکیورٹی کے امور کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یہ انتظامی اور تکنیکی کمیٹیاں غزہ کے تمام اداروں کے انتظامات قومی حکومت کو سپرد کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کریں گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان طے پائے مصالحتی معاہدے کے بعد غزہ کی پٹی کے تمام اختیارات اور انتظامی امور قومی حکومت کو سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

حماس نے غزہ میں اپنی انتظامی کمیٹی تحلیل کردی ہے جس کے بعد یکم دسمبر تک غزہ میں تمام انتظامی اختیارات قومی حکومت کو سپرد کردیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی