اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء سے اتوار کی شام اسرائیل پر دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق راکٹ اسرائیل کے جنوبی علاقے اشکول میں یہودی کالونی کے قریب ایک ویران علاقے میں گرے تاہم ان سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی ’فیس بک‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ جزیرہ نما سیناء سے غزہ کی پٹی کی سرحد کے قریب واقع اشکول کے مقام پرکھلے اور ویران علاقے میں گرے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق راکٹ حملوں کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اشکول میں راکٹ حملوں کے بعد جزیرہ نما النقب میں ، اشکول اور غزہ کے گردو پیش کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے۔
یہ راکٹ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب گذشتہ روز جزیرہ نما سیناء میں چھ مصری فوجی اور 24 عسکریت پسند ہلاک ہوگئےتھے۔