یکشنبه 17/نوامبر/2024

سیکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل نو، غزہ میں نئی بھرتیوں کا آغاز

منگل 17-اکتوبر-2017

فلسطینی تحریک فتح کے مرکزی رہ نما اور جماعت کی سینٹرل کمیٹی کے رکن حسین الشیخ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں نئے سیکیورٹی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے علاقے میں بھرتیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کے رہ نما حسین الشیخ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس نے ایک نئے فرمان پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت غزہ کی پٹی میں نئی اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔

فلسطین کے سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں حسین الشیخ نے بتایا کہ غزہ مین امن قومی حکومت کے استحکام اور تمام محکموں کی ذمہ داریاں اپنے ہاتھ میں لینے پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک فتح نے قومی مفاہمت کے لیے غیرمعمولی لچک کا مظاہرہ کیا ہے جس کے بعد اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ مصالحت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ تاہم الشیخ نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی جماعت نے قومی مصالحت کے لیے کس طرح کی لچک دکھائی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فتح کی مرکزی کمیٹی کو مفاہمتی معاہدے کی دستاویز پر بہت سے تحفظات تھے مگر صدر عباس معاہدے پر دستخط کرنے پر مصر رہے جس کےبعد مرکزی کمیٹی کو بھی یہ معاہدہ قبول کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے حماس اور فتح نے مصر کی زیرنگرانی قومی مصالحتی معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ معاہدے سے قبل حماس اور فتح کی قیادت نے مصری انٹیلی جنس وزیر خالد فوزی کی زیرنگرانی دو روز تک قاہرہ میں مذاکرات جاری رہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی