جمعه 15/نوامبر/2024

بین الاقوامی عدالت انصاف کا فیصلہ حق اور انصاف کی فتح ہے: جنوبی افریقہ

ہفتہ 27-جنوری-2024

 

جنوبی افریقہ کےصدر سیرل رامافوسا نے "عالمی عدالت انصاف کے فلسطین میں نسل کشی روکنے کے فیصلےکا خیر مقدمکرتے ہوئے اسےانصاف کی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ غزہ میں انصافکے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں میں ایک نظیر کے طور پر دیکھا جائےگا‘‘۔

 

رامافوسا نے مزیدکہا کہ "عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں نے ثابت کیا کہ ہم اسرائیل کے خلاف شکایتدرج کرنے میں حق پر تھے”۔

 

انہوں نے وضاحت کیکہ "اسرائیل کو نسل کشی پر اکسانے کو روکنے اور غزہ کی پٹی تک بنیادی خدماتتک پہنچنے کی اجازت دینے کے لیے اقدامات کرنے چاہییں”۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ عدالت کا فیصلہ اسرائیل پر لازم ہے اور نسل کشی کنونشن کے تمام اراکینکو اس کا احترام کرنا چاہیے۔

 

رامافوسا نےکہاکہ گذشتہ اکتوبر سے "فلسطینی مسلسل بمباری کا شکار ہیں جس میں اسرائیل نےمحلوں، اسکولوں اور ہسپتالوں کو تباہ کر دیا ہے”۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "آج اسرائیل عالمی برادری کے سامنے کھڑا ہے اور فلسطینیوں کے خلاف اسکے جرائم واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا ملک "سچائی اور انصاف سے پیچھےنہیں ہٹے گا۔

 

قبل ازیں جمعے کےروز بین الاقوامی عدالت انصاف (اقوام متحدہ کے ساتھ منسلک اعلیٰ ترین عدالتیادارہ) نے اسرائیلی قابض حکام کو حکم دیا کہ "غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیےاقدامات کریں اور اسے براہ راست اکسانے والوں کو سزا دیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی