اسرائیلی جیلوں میں کئی سال سے پابند سلاسل فلسطینی خاتون سماجی کارکن اور قانون دان شیرین طارق احمد العیساوی کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 39 سالہ العیساوی 43 ماہ اسرائیلی جیلوں میں قید رہیں۔
گذشتہ سوموار کو اسرائیلی سپریم کورٹ نے العیساوی کو قریبا چار سال قید میں رکھنے کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ شیریں العیساوی کے بھائی مدحت کو اسرائیلی عدالت سے 8 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے اس کی بقیہ قید 48 ماہ قید کی سزا کم کرکے 45 ماہ کردی ہے۔
خیال رہے کہ شیریں العیساوی کو اسرائیلی فوج نے 7 مارچ 2014 ء کو بیت المقدس کے العیساویہ قصبے سے حراست میں لیا تھا۔ وہ ماضی میں بھی متعدد بار گرفتار ہو کر اسرائیلی زندانوں میں قید وبند کی صعوبتیں اٹھا چکی ہیں۔