چهارشنبه 30/آوریل/2025

دو فلسطینی شہری طویل قید کے بعد اسرائیلی جیلوں سے رہا

ہفتہ 21-اکتوبر-2017

اسرائیلی حکام نے دو فلسطینی شہریوں کو طویل قید کے بعد جیلوں سے رہا کیا ہے۔ رہائی پانے والے ایک فلسطینی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے یعبد قصبے سے جب کہ دوسرے کا جنین پناہ گزین کیمپ سے بتایا جاتا ہے۔

رہائی کے بعد دونوں کے گھروں میں شاندار استقبال کیا گیا اور عوام کی بڑی تعداد مبارک باد دینے ان کے گھروں پر جمع ہوگئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق رہائی پانے والے 52 سالہ حسام محمد حمدونی یعبد قصبے کے رہائشی ہیں۔ انہیں 14 سال قید کے بعد رہا کیا گیا۔

دوسرے فلسطینی57 سالہ خالد ابو زینہ ہیں جن کا تعلق اسلامی جہاد کے ساتھ ہے اور وہ اڑھائی سال قید کے بعد رہا کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی