فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور آنسوگیس شیلنگ سے ایک پندرہ سالہ فلسطینی لڑکا عدی ابراہیم ابو عیشہ شدید زخمی ہوگیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر آنسوگیس کی شیلنگ کی اور براہ راست گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا عدی ابراہیم ابو عیشہ زخمی ہوگیا۔ اسےشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔