زیرہ انسانی صحت بالخصوص معدے کے حوالے سے غیرمعمولی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ زیرے میں غذائیت سے بھرپور فائبر اور ریشے پائے جاتے ہیں جو نظام انہضام کو بہتر بنانے، انتڑیوں میں جمع ہونے والی زہر کو ختم کرنے اور چربی کو پگھلانے میں مدد دیتا ہے۔
جرمن طبی جریدے ‘ایلی‘ کی رپورٹ کے مطابق زیرے کا متواتر استعمال نہ صرف معدے کو امراض سے بچاتا بلکہ چہرے کو ترو تازہ رکھنے اور چہرے کے قدرتی حسن کو دوبالا کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔
جریدے کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیرے میں ’فلافون ویڈ‘ قسم کی اینٹی آکسائیڈ کی بھی وافر مقدارپائی جاتی ہے۔
زیرہ سوزش اور انفیکشن سے جسم کو بچاتا اور خلیات پر حملہ کرنے والے وائرس ’فری ریڈیکلز‘ سے بچاتا ہے۔
کھانے میں زیرے کا استعمال پیٹ بھرنے کا احساس دلاتا ہے اور ساتھ ہی بھنی ہوئی چیزوں اور شوربے کے ساتھ مل کر ان کی تاثیر کو مثبت بناتا ہے۔
زیرہ صحت مند فیٹی ایسڈ کا بھی ایک اہم ذریعہ ہے۔ آپ اسے چائے میں ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔ چائے کے لیے زیرے کے 9.8 ملی گرام کافی ہیں۔