مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے امام محمد حسین نے فلسطینیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لئے آخری سانسوں تک یکجا اور متحد رہیں۔
محمد حسین نے جمعہ کے موقع پر خطبے میں کہا کہ فلسطینیوں کو مقبوضہ فلسطین میں موجود مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لئے اپنی قوتوں کو یکجا کرلیں۔
امام اقصیٰ نے اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی کسانوں اور زیتون کے باغات پر حملوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔